اﺅلمپیئن ایاز محمود نے گول کیپر عمران شاہ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

اﺅلمپیئن ایاز محمود نے گول کیپر عمران شاہ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)ہاکی اﺅلمپیئن ایاز محمود کی جانب سے گول کیپر عمران شاہ پر الزامات کے بعد اﺅلمپیئن عمران شاہ نے بے بنیاد الزامات لگانے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا۔دو ہفتوں میں معافی نہ مانگنے پر عدالت سے رجوع کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق ہاکی کے اﺅلمپک ویلج گوجرہ سے تعلق رکھنے والے ہاکی گول کیپر اﺅلمپیئن عمران شاہ نے ایاز محمود اﺅلمپیئن کے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کی تردید کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے وکیل شیخ محمد جاوید ایڈووکیٹ کے ذریعے ایاز محمود کو دو ہفتے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں انہوں نے ایاز محمود وارننگ دی ہے کہ وہ دو ہفتے میں اپنے لگائے ہو ئے الزامات واپس لیں اور میڈیا م میں اس کی معافی مانگیں اور مجھ سے تحریری طور پر معافی طلب کرے۔اور اگر دو ہفتے میں معافی نہ مانگی اور میڈیا میں الزامات کی تردید نہ کی تو وہ عدالت میں ہر جانے کا دعویٰ دائرکریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...