سعیداجمل کے معاملے پر احتجاج ریکارڈکرادیا، ذکاءاشرف

سعیداجمل کے معاملے پر احتجاج ریکارڈکرادیا، ذکاءاشرف

 اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ پہلے ہی دنیا میں تنہائی کا شکار ہے اس لیے آئی سی سی سے بگاڑ کر مزید تنہا نہیں ہونا چاہتے۔ وہ ایک غیرملکی ریڈیو کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پی سی بی نے سعید اجمل کے معاملے پر اپنا احتجاج ریکارڈکروایا جس میں عوام، میڈیا اور پارلیمنٹ نے ہمارا ساتھ دیا۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال کرنے کے لیے دو تین ٹیموں سے بات چیت جاری ہے۔ محمد عامرکے بارے میں انہوں نے کہاکہ وہ ایک نادر صلاحیتوں کے مالک کھلاڑی ہیں لیکن انہوں نے دوسروں کے ساتھ مل کر ملک کو دنیا میں شرمندہ کیا ہے ان پر پانچ سال کی پابندی عائد ہے جس کے بعد ہی کچھ کیا جا سکتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...