پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، واٹمور

پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، واٹمور

کولمبو (نیٹ نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وارم اپ مےچ مےں بھارت کے خلاف کامےابی نے کھلاڑےوں کا مورال بلند کردےا، فےلڈنگ کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہےں، جاوےد مےانداد عظےم کرکٹر ہےں ، ان سے کوئی اختلافات نہےںمےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سخت ایونٹ ہے اور اس ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان حریف نہیں کہا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی ٹیم کو سخت فیلڈنگ کی تیاری کرارہے ہیں کیونکہ ایک کیچ چھوڑنا خاصا مشکل اور مہنگا ثابت ہوسکتاہے ۔ڈیو واٹمور نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست سے کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر نہیں ہوگی اور نہ ہی یہ شکست ان کے کھیل پر اثر انداز ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی سے پاکستانی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا تھا جبکہ بھارت کو وارم اپ مےچ مےں فتح نے اسے مزےد بلند کردےا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...