این بیل نے انگلینڈ کے سب سے گراں قدر کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا
لندن ( نیٹ نیوز) این بیل نے انگلینڈ کے سب سے گراں قدر کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا۔ ٹی ٹونٹی نہ کھیلنے کے باوجود این بیل نے انگلینڈ ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سٹورٹ براڈ کو 26 پوائنٹس سے شکست دی۔ مایہ ناز انگلش بلے باز کو رواں سیزن کے دوران ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایم وی پی ایوارڈ سے نوازہ گیا ہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 190 پوائنٹس کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔