برازیل کی نوجوان خاتون جمناسٹر ایڈارڈا میلو ٹریفک حادثے میں ہلاک

برازیل کی نوجوان خاتون جمناسٹر ایڈارڈا میلو ٹریفک حادثے میں ہلاک

برازیلیا( نیٹ نیوز) برازیل کی نوجوان خاتون جمناسٹر ایڈارڈا میلو ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔ ان کی عمر 17 برس تھی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایڈارڈا میلو گھر جا رہی تھیں کہ تیز رفتاری کے باعث کار ان کے قابو سے باہر ہو گئی اور سامنے درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں میلو موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ جبکہ ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے دو افراد زخمی ہو گئے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...