ڈسٹرکٹ سکواش لیگ میں آج پانچ میچوں کا فیصلہ ہوگا

ڈسٹرکٹ سکواش لیگ میں آج پانچ میچوں کا فیصلہ ہوگا

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام تیسری ڈسٹرکٹ سکواش لیگ میں آج پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ اے آر ایل کلب بے نظیر بھٹور کلب اے کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں آرمی کلب اور روشن خان کلب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرے میچ میں سفاری کلب اور بے نظیر بھٹو کلب سی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، چوتھے میچ میں شالیمار کلب اے اور شالیمار کلب بی کی ٹیموں کے درمیان ٹکراﺅ ہوگا جبکہ پانچویں میچ میں فالکن کا مقابلہ بے نظیر بھٹو کلب بی سے ہوگا ۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری ونگ کمانڈر عبدالوہاب مروت نے بتایا کہ کے میچز راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلے جا رہے ہیںاور اس سے سکواش کے کھیل کو فروغ ملے گااور لیگ کے دوران نئے نوجوان کھلاڑی کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے کہا اس طرح کی لیگ ملک کے دوسرے مقامات پر بھی منعقد کی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...