پہلی بڑی 15 سائیڈ سپر لیگ 28 ستمبر سے شروع ہوگی

پہلی بڑی 15 سائیڈ سپر لیگ 28 ستمبر سے شروع ہوگی

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام پاکستان رگبی کی تاریخ کی پہلی بڑی 15 سائیڈ سپر لیگ 28 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے۔ پی آر یو کے ترجمان کے مطابق 15 سائیڈ رگبی کو پاکستان میں پھیلانے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس لیگ میں یونیورسٹیز، ڈیپارٹمنٹس، اور ٹاپ کلبوں کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ڈیفنس رگبی سٹیڈیم، پنجاب سٹیڈیم، گیریژن رگبی گراﺅنڈ، لمز رگبی گراﺅنڈ اور یو ایم ٹی رگبی گراﺅنڈ میں کھیلی جانے والی اس لیگ کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یونیورسٹیز کیلئے پہلے مرحلے میں دو سپر لیگ ڈویژن بنائی گئی ہیں ۔ سپر ڈویژن ون میں یونیورسٹی آف لاہور ، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز، یو ایم ٹی اور گیریژن رگبی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ سپر ڈویژن ٹو میں پنجاب یونیورسٹی ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ، لاہور سکول آف اکنامکس اور گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول جلو موڑ رگبی کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ سپر لیگ رگبی کے دوسرے مرحلے میں ڈیپارٹمنٹوں کی ٹیمیں آرمی، پولیس، واپڈا اور پنجاب کے ٹاپ کلبوں کی ٹیمیں پنجاب واریئرز، لاہور ریمز اور ڈی ایچ اے وائلڈ بیئرز کی ٹیمیں بھی شامل ہو جائیں گی۔اس کے بعد سپر کلب لیگز کے فاتح، ڈیپارٹمنٹ لیگ کی فاتح اور سپر ڈویژن ون اور ٹو کی فاتح ٹیموں کے درمیان ٹاپ چیمپئنز لیگ کھیلی جائے گی۔ دسمبر 2012ءتک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ سے پاکستان میں 15 سائیڈ رگبی کے ٹیلنٹ کی ایک بہت بڑی تعداد سامنے آئے گی۔ واضح رہے کہ پنجاب کی تمام بڑی یونیورسٹیز رگبی کیلئے الگ گراﺅنڈ مختص کر چکی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...