سٹیج ڈراموں میں فحاشی کے سخت خلاف ہوں‘زیب چوہدری

سٹیج ڈراموں میں فحاشی کے سخت خلاف ہوں‘زیب چوہدری

لاہور(آئی این پی) اداکارہ زیب چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈراموں میں فحاشی کے سخت خلاف ہوں اور ڈنکے کی چوٹ پر کہتی ہوں جو فحاشی کرے اس کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے‘ ڈراموں میں فحاشی سے صرف اداکاروں کی نہیں ملک کی بھی بدنامی ہوتی ہے‘ شوبز کی دنیا میں کامیابی کیلئے شارٹ کٹ استعمال کرنے پر یقین نہیں رکھتی۔ ”آئی این پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زیب چوہدری نے کہا کہ میں نے اب تک جتنے بھی ڈراموں میں کام کیا ہے میرا کام ایک معیاری کام رہا ہے اور کبھی بھی کامیابی کیلئے فحاشی کا سہارا نہیں لیا بلکہ اپنے کام سے ثابت کیا ہے کہ میں ایک کامیاب اداکارہ ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی اداکارائیں فحاشی پھیلاتی ہیں یا فحاشی کا سہارا لیتی ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے اور ان کو اسٹیج پر کام کرنے کا کوئی حق نہیں۔

مزید : کلچر


loading...