ورلڈ کپ، فنکاروں نے شوٹنگ شیڈول تبدیل کر نے کی تیاری کر لی

ورلڈ کپ، فنکاروں نے شوٹنگ شیڈول تبدیل کر نے کی تیاری کر لی

لاہور ( فلم رپورٹر)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز دیکھنے کے لےے پاکستان بھر کے ٹی وی ، تھیٹر اورفلم کے فنکاروں نے اپنے شوٹنگ شیڈول تبدیل کر نے کی تیاری کر لی۔ اس سلسلے میں فنکاروں نے اپنے پروڈیوسر ز سے کہا کہ وہ میچ کے وقت ریکاڈنگ یا شوٹنگ میں حصہ نہیں لینگے۔ پروڈیوسر ز نے بھی اس سلسلے میں فنکاروں کو تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اپنے نئے شیڈول بنانے کا عندیہ دے دیاہے۔ میچ کے شوقین فنکارو میں غلام محی الدین، شان ، بابر علی، معمررانا،خالد بٹ ، سید نور ، الطاف حسین، مسعود بٹ، پرویز رانا، احسن خان، افتخار ٹھاکر، ناصر چنیوٹی، مصطفی قریشی، نواز انجم، اشرف خان، اظہر رنگیلا، شامل خان، عابد علی، سخاوت ناز، امان اللہ ، ہنی البیلا، جواد وسیم، فیصل قریشی ، صبا پرویز ، نعمان اعجاز، آصف عضا میر اور دیگر بہت سے شامل ہیں ان کے علاوہ خواتین فنکاروں کی اکثریت بھی کرکٹ میچز دیکھنے میں مصرودف رہیں گی ۔

مزید : کلچر


loading...