نقل پر نہیں بلکہ عقل استعمال کرنے پر یقین رکھتی ہوں‘ شیبا حسن

نقل پر نہیں بلکہ عقل استعمال کرنے پر یقین رکھتی ہوں‘ شیبا حسن

لاہور(آئی این پی) اداکارہ شیبا حسن نے کہا ہے کہ میں نقل پر نہیں بلکہ عقل استعمال کرنے پر یقین رکھتی ہوں اور میں نے شوبز کی دنیا میں کبھی بھی کسی اداکارہ کی کام کی نقل نہیں کی‘ مجھے اچھے کپڑے اور سونے کے زیورات پہننے کا شوق ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں شیبا حسن نے کہا کہ بہت سے شوبز کے لوگ کامیابی کیلئے دوسرے اداکاروں کے سٹائلز کی نقل کرتے ہیں مگر میں نے کبھی ایسا نہیں کیا بلکہ ہمیشہ اپنے عقل کو استعمال کرتے ہوئے اداکاری کی ہے اور اسی وجہ سے میں ایک منفرد اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہوں ۔

مزید : کلچر


loading...