فلم ہیروئن کے دو گانوں کی ویڈیو جاری ، فلم اکیس ستمبرکو ریلیز ہوگی

فلم ہیروئن کے دو گانوں کی ویڈیو جاری ، فلم اکیس ستمبرکو ریلیز ہوگی

 ممبئی ( نیٹ نیوز) کرینہ کپور پے درپے کئی کامیاب فلمیں دے کر آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں جبکہ ان کی آنے والی فلم ہیروئن کو ریلیز سے قبل ہی ہٹ قرار دیا جارہا ہے ہدایتکار مدھر بھنڈارکر کی فلم ہیروئن کے ٹائٹل سونگ میں ہیروئن ہوں اور خواہشیں کی ویڈیو جاری کردی گئی ہیں میں ہیروئن ہوں کے بولوں پر مبنی گلوکارہ ادیتی سنگھ شرما جبکہ خواہشیں کے بولوں گانے کو معروف پلے بیک سنگر شریا گھوشال کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دونوں ہی گانوں کی موسیقی مشہور موسیقار جوڑی سلیم سلیمان مرچنٹ نے دی ہے کرینہ کپور ، ارجن رامپال اور ندیپ ہوڈا کی مرکزی کاسٹ کیلئے اس فلم کو خود مدھربھنڈاکر نے بھنڈار انٹریمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے جو اکیس ستمبر کو کرینہ کی سالگرہ کے دن سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

مزید : کلچر


loading...