کسی ایک اداکارہ کے ساتھ ہیرو بننے کیلئے ضد نہیں کرتا‘معمر رانا

کسی ایک اداکارہ کے ساتھ ہیرو بننے کیلئے ضد نہیں کرتا‘معمر رانا

لاہور(آئی این پی) فلم سٹار معمر رانا نے کہا ہے کہ میں کسی ایک اداکارہ کے ساتھ ہیرو بننے کیلئے ضد نہیں کرتا بلکہ چاہتا ہوں کہ نئی اداکاروں کو بھی ہیروئن بننے کا موقع ملنا چاہئے‘ شوبز میں نئے آنیوالوں کی حوصلہ افزائی سے ہی ہم شوبز کو مضبوط اور فعال کر سکتے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معمر رانا نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں کچھ ایسے ہیروز ہیں جو کسی ایک اداکارہ کے ساتھ ہی ہیروئن آنے کو ترجیح دیتے ہیں مگر میں نے کبھی ایسا نہیں کیا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہر اداکارہ کو یہ موقع ملنا چاہئے کہ وہ اپنے جوہر دکھائے اس لئے میں ہر نئے آنیوالی کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔

مزید : کلچر


loading...