فنکاروں کو پابندی کے نام پر ہونیوالی سازش ناکام بنانا ہوگی،نادیہ علی

فنکاروں کو پابندی کے نام پر ہونیوالی سازش ناکام بنانا ہوگی،نادیہ علی

لاہور(آئی این پی) اسٹیج اداکارہ نادیہ علی نے کہا ہے کہ اسٹیج کے گھر کو گھر کے چراغ سے آگ لگنے کا خدشہ ہے‘ تمام فنکاروں کو پابندی کے نام پر ہونیوالی سازش کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہونا ہو گا ورنہ سب ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نادیہ علی نے کہا کہ چند سال پہلے بھی ایسا ہوا تھا کہ اسٹیج کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا مگر ہم اس وقت صرف اس وجہ سے کامیاب ہوئے کہ ہم نے متحد ہو کر اس پر باقاعدہ احتجاج اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی اور آج کل بھی اسٹیج کے گرد گھیرا تنگ کر کے اسٹیج کے گھر کو گھر کے چراغ سے ہی آگ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے اس لئے گھر میں بسنے والے تمام فنکاروں کو چاہئے کہ وہ اپنے گھر کی حفاظت کیلئے متحد ہو جائیں۔

مزید : کلچر


loading...