”بدلتا ہے رنگ“کی ریکارڈنگ تکمیل کے ّخری مراحل میں داخل

”بدلتا ہے رنگ“کی ریکارڈنگ تکمیل کے ّخری مراحل میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی کی ان ہاﺅس پروڈکشن ”بدلتا ہے رنگ“کی ریکارڈنگ تکمیل کے ّخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔”بدلتاہے رنگ“کی کہانی انسانی سرشت میں سمائی ہوئی اُس انا کی ہے جس کا غلبہ انسان میں گھمنڈ پیدا کردیتا ہے۔اس ڈرامہ سیریل کے اہم کردار ایوب کھوسو ،قیصر خان نظامانی،قاضی واجد،حیا،عمران پٹیل اور گلاب چانڈیو ادا کررہے ہیں ۔حیا کے مطابق انہوں نے اس ڈرامے میں اپنی زندگی کا ایک یادگار کردار ادا کیا ہے جو پاور فُل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔”بدلتا ہے رنگ“کی میڈیا کوآرڈینیشن کے فرائض افسر تعلقات عامہ شکیل احمد نبھا رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -