بھارتی چینل نے پاکستانی ڈرامے ”دھوپ کنارے“ کا ری میک بنادیا

بھارتی چینل نے پاکستانی ڈرامے ”دھوپ کنارے“ کا ری میک بنادیا

لاہور(فلم رپورٹر) بھارتی چینل سونی ٹی وی نے 25سال بعد ”کچھ تو لوگ کہیں گے “کے نام سے پاکستانی ڈرامہ سیریل”دھوپ کنارے“کا ری میک بنا دیا۔”دھوپ کنارے “نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے تھے جبکہ ”کچھ تو لوگ کہیں گے“کمزور ڈائریکشن اور فنکاروں کے غلط انتخاب کی وجہ سے ناظرین نے غیر معیاری قرار دے دیا ہے۔پاکستانی ڈرامہ سیریل میں راحت کاظمی کے مقابل مرینہ خان ہیروئن تھیں دونوں کی جاندار اور حقیقت سے قریب اداکاری کے باعث ”دھوپ کنارے“کا شمار چند کلاسک ڈراموں میں کیا جاتا ہے۔ بھارتی ڈرامے میں منیش بہل اپنے کردار سے انصاف کرنے میں ناکام رہیں ہیں اُن کے مقابل مرینہ خان کا کردار ادا کرنے والی فنکارہ بھی متاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔بزرگوں نے کیا خوب کہا ہے کہ نقل کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے ۔بلاشبہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستانی ڈراموں کا پوری دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

مزید : کلچر