ہالی وو ڈ فلم ” دی بگ ویڈنگ“ؤ اکتوبر کو ریلیزہو ں گی

ہالی وو ڈ فلم ” دی بگ ویڈنگ“ؤ اکتوبر کو ریلیزہو ں گی

لندن ( نیٹ نیوز)دو ہالی ووڈ فلمیں مزاحیہ فلم ” دی بگ ویڈنگ“ اور ”سائیلنٹ ہل “6 اکتوبر کو ریلیزہو ں گی- ہالی ووڈ کی مزاحیہ فلم دی بگ ویڈنگ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔فلم میں رابرٹ ڈی نیرو اور ڈیان کیٹن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔وہ ایک طلاق یافتہ جوڑے کے روپ میں ہیں جنہیں اپنے لے پالک بیٹے کی شادی کی وجہ سے اکٹھا ہونا پڑتا ہے۔ اچانک انہیں علم ہوتا ہے کہ انکے بیٹے کی اصل ماں بھی شادی میں شرکت کے لئے آ رہی ہے جو ایک قدامت پسند عورت ہے اور یہیں سے سب خرابیاں شروع ہو جاتی ہیں۔ فلم میں اداکارہ امینڈا سیفرائیڈ، سوسن سرنڈن، کیتھرین ہیجل اور روبن ولیمز نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔ فلم رواں برس26 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی ۔

مزید : کلچر


loading...