استاد امانت علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 38 برس بیت گئے

استاد امانت علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 38 برس بیت گئے

 لاہور(آن لائن)غزل گائیکی کو نئی پہچان عطا کرنے والے پٹیالہ گھرانے کے سپوت استاد امانت علی خان کی 38ویں برسی منائی گئی موتم بدل رت گدرائی اور اس جیسی کئی غزلیں اور گیت آج بھی ان کے چاہنے والوں کے کانوں میں رس گھول رہے ہیں موسیقی کی دنیا میں کچھ آوازیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں معجزاتی کہا جاتا ہے رات راگنیوں کو تسخیر کرنے والے فنکاروں میں ایک بڑا نام ہے استاد امانت علی خان کا استاد امانت علی خان کی آواز اور گائیکی کا انداز ہمیشہ سرتال سے ہم آہنگ رہا استاد امانت علی خان ایک ایسا فن کار جو بکھرتا تو سیمٹا نہیں جاتا تھا ۔

مزید : کلچر


loading...