فلمساز گلزار ، کیادلی کیا لاہور کی پروموشن کیلئے تیار
ممبئی ( نیٹ نیوز) سرحدوں پر بیٹھے فوجیوں پر بننے والی فلم۔ کیا دلّی کیا لاہور کی پروموشن کے لئے فلمساز گلزار آمادہ ہوگئے ہیں ۔ شاعر اور فلمساز گلزار نے برسوں بعد لکھی ایک فلم۔ جس میں پاک بھارت فوجی جوانوں کے احساسات کی ترجمانی کی گئی ہے پاکستان کے ضلع جہلم کے علاقے دینہ میں پیدا ہونے والے گلزار کا کہنا ہے کہ اس فلم کی کہانی ہندوستان کی تقسیم پر ہے اور یہ موضوع ان کے دل کے بہت قریب ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہدایت کار کرن اروڑا فلم کا اسکرپٹ لے کر ان کے پاس آئے تھے لیکن جب فلم مکمل ہونے پر دکھائی گئی تو انہوں نے فلم کے ساتھ جڑنے کا فیصلہ کیا۔