ڈرامہ سیریل”داغ“جلد نجی چینل سے آن ائیر ہوگی
لاہور(فلم رپورٹر)سیونتھ سکائی کے بینر تلے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل”داغ“جلد نجی چینل سے آن ائیر ہوگی۔اس ڈرامہ سیریل کے مرکزی کردار فیصل رحمن،مہرین راحیل اور سفینہ نے ادا کئے ہیں۔”داغ“کے پروڈیوسر عبد اللہ قادوانی اور رائٹر فائزہ افتخارہیں ۔اس میگا پراجیکٹ کو مصباح خالد نے ڈائریکٹ کیا ہے۔یاد رہے کہ مصباح خالد اس قبل کئی یادگار ڈرامہ سیریلز بنا چکی ہیں ۔اس ڈرامے کے میڈیا کوآرڈینیٹر فرحان رضوی ہیں۔