فلمساز و تقسیم کار عزیز جہانگیر ی نے شادی لان بنا لیا
لاہور ( فلم رپورٹر)ماضی کے پشتو فلموں کے فلمساز و تقسیم کار عزیز جہانگیر ی لبرٹی ہال کے نام سے شادی لان بنا لیا۔ وہ جلد اپنے اس نئے ہال کا افتتاح ایک بڑی میوزیکل تقریب کے انعقاد سے کرینگے۔ عزیز جہانگیری نے2000ءمیںفلمی دنیا چھوڑ کر دوبئی میں بزنس کر لیا تھا اور اب وہ شادی ہال بنا کر کٹیرنگ کا کاروبار کرنا چاہ رہے ہیں۔ عزیز جہانگیر ی نے کہا کہ فلم کے موجودہ بحران کی وجہ سے فلم پر سر مایہ کاری کرنا گھاٹے کا کاروبار بن گیاہے۔ جب بھی حالات بہتر ہوئے فلم سازی ضرور کرونگا۔ شادی ہال کو پو روڈ پر تعمیر کیا ہے جہاں لان کے علاوہ ائیر کنڈیشنڈ ہال بھی بنائے گئے ہیں۔