بلا وجہ کسی کے کام میں مداخلت نہیں کرتی،زارا شیخ

بلا وجہ کسی کے کام میں مداخلت نہیں کرتی،زارا شیخ

لاہور(آئی این پی) فلم سٹار زارا شیخ نے کہا ہے کہ میں لڑائی جھگڑوں میں نہیں پڑتی مگر شوبز میں ہونیوالے جھگڑوں سے لطف اندوز ضرور ہوتی ہوں‘ موجودہ دور میں بلا وجہ کسی کے کام میں مداخلت اپنا وقت برباد کرنے کے مترادف ہے اور میں یہ قیمتی وقت ضائع نہیں کر سکتی۔ ”آئی این پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے زارا شیخ نے کہا کہ صرف وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں کہ جو اپنے قیمتی وقت کو فضول کاموں میں ضائع کرنے کی بجائے اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور میں بھی ایسے لوگوں میں سے ہوں جو لڑائی جھگڑوں اور معمولی معمولی باتوں میں وقت ضائع کرنے کی بجائے وقت کا صحیح استعمال کرتی ہوں اسی وجہ سے میری آج تک کسی سے کوئی لڑائی نہیں ہوئی۔

مزید : کلچر


loading...