ایسا کردار نہیں کرنا چاہتی جس سے شہرت متاثر ہو‘صاحبہ

ایسا کردار نہیں کرنا چاہتی جس سے شہرت متاثر ہو‘صاحبہ

لاہور(آئی این پی) اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ میں اب بھی شوبز میں صرف معیاری کام کو ترجیح دوں گی‘ کوئی بھی ایسا کردار نہیں کرنا چاہتی جس سے ماضی کی شہرت اور عزت متاثر ہو‘ فلموں کے ساتھ ساتھ ٹی وی ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاﺅں گی۔ اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ صاحبہ نے کہا کہ میں نے جب فلم انڈسٹری کو چھوڑا تھا تو سب جانتے ہیں کہ میں جتنی دیر بھی انڈسٹری میں رہی صرف معیاری کام کیا اور اسی وجہ سے مجھے انڈسٹری میں ایک خاص مقام حاصل تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی مجھ سے بہت سے فلم سازوں اور ٹی وی ڈراموں کے ڈائریکٹرز نے کام کیلئے رابطے کئے ہیں اور میں نے ان پر واضح کر دیا ہے کہ صرف معیاری کام کو ہی ترجیح دوں گی۔

مزید : کلچر


loading...