’کوئی میرے دل سے پوچھے“ پسندیدگی میں دوسرے نمبر پر آگیا

’کوئی میرے دل سے پوچھے“ پسندیدگی میں دوسرے نمبر پر آگیا

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر اشعر اصغرکا سوپ” کوئی میرے دل سے پوچھے“پی ٹی وی کی ڈرامہ رینٹنگ میں پسندیدگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔اس سوپ کے پروڈیوسر عرفان اصغر ہیں ۔” کوئی میرے دل سے پوچھے“کے نمایاں اداکاروں میں فردوس جمال،غلام مُحی الدین،زاہد قریشی،سہیل سمیر،حمیرا علی،منزہ عارف،عذرا منصور،وہاج،عمران رضوی،حارب،عادلہ،کرن حق،عائشہ شیخ،یاسمین حق ،جبران،مونا شاہ اور روحی خان شامل ہیں۔اس پراجیکٹ کے ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی کاشف زمان خان ہیں۔سٹوڈیو63کی اس پیشکش کو عرفان مغل نے تحریر کیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...