کشمیری شہداءکے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا‘جے کے ایل

کشمیری شہداءکے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا‘جے کے ایل

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے کشمیری شہداءکے مشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر امن جدوجہد جاری رکھی رکھنے کا عزم دہرایا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں معروف رہنما اعجاز احمد کی برسی کے موقع پر شوکت بخشی، بشیر احمد اور شیخ عبدالرشید پر مشتمل لبریشن فرنٹ کاایک وفد راج باغ گیا اور شہید مزار پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔انہوںنے اعجاز احمد اور دیگر کشمیری شہداءکو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے بھارت سے آزادی کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جنہیں کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری عوام نے تحریک کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کررکھا ہے۔ادھر جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے ایک بیان میںکہاہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کررکھا ہے اور وہ اپنی ظالم فوج کے ذریعے کشمیریوں کی پر امن تحریک کو دبانے کیلئے ہر ہتھکنڈہ استعمال کررہا ہے۔انہوںنے کہا کہ کشمیری شہداءنے اپنے خون سے ایک عظیم تاریخ رقم کی ہے اور اس تحریک کو بندوق کے بل پر دبایا نہیں جاسکتا۔

مزید : عالمی منظر


loading...