امریکہ میں گستاخانہ فلم کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال
سرینگر (اے پی پی) امریکہ میں اسلام مخالف ویڈیو کے خلاف احتجاج کیلئے آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال دینی تنظیموں نے دی تھی جبکہ حریت رہنماﺅں اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال کی حمایت کی ہے۔ اس موقع پر پورے مقبوضہ علاقے میں دکانیں، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند اور ٹریفک معطل ہے۔ سرینگر، کنگن، گاندربل، بارہمولہ، پامپور اور دیگر علاقوں میںگستاخانہ فلم کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔قابض انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے میں ہر جگہ بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کو تعینات کررکھا ہے۔مظاہرین نے اسلام کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے۔مظاہرین توہین رسالت کے مرتکب لوگوںکو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کررہے تھے۔ادھرقابض انتظامیہ نے سید علی گیلانی، شبیر احمد شاہ ، ظفر اکبربٹ اور دیگر حریت رہنماﺅں کو پر امن مظاہروں کی قیادت اور سے روکنے کیلئے انہیں گھروں میں نظربند کردیاہے۔