نائیجریا کے شدت پسند گروپ کا ترجمان فوج کی فائرنگ سے ہلاک

نائیجریا کے شدت پسند گروپ کا ترجمان فوج کی فائرنگ سے ہلاک

ابوجا(اے پی پی) نائیجریا کے شدت پسند مسلح گروپ بوکو حرام کے ترجمان فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ فوجی ترجمان نے برطانوی ریڈیو کو بتایا کہ 2مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا جن میں سے ایک ہلاک ہوگیا۔ مشترکہ ملٹری فورس کا کہنا ہے کہ شمالی نائیجریا میں کانو کے علاقے میں ایک گاڑی کو روکا گیا جس میں بوکو حرام کمانڈروں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ گاڑی میں سوار ایک شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے گولی مار دی گئی جو بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ گاڑی میں سوار دیگر افراد نے فوج کو بتایا کہ مارا جانے والا شخص تنظیم کا ترجمان ابوقاکا تھا۔ بوکو حرام شمالی اور وسطی نائیجریا میں کئی حملے کرکے 100سے زائد افراد کو ہلاک کرچکی ہے بوکو حرام نے اپنے ترجمان ابوقاکا کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ۔

مزید : عالمی منظر


loading...