نیویارک،جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر 2 طیاروں میں بم کی اطلاع

نیویارک،جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر 2 طیاروں میں بم کی اطلاع

 نیویارک(آئی این پی ) امریکہ کے جے ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر 2 پروازوں میں بم کی اطلاع دی گئی ہے ، تلاشی کے بعد طیاروں کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔ منگل کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک شخص نے فون کرکے نیویارک میں جے ایف کینڈی ایئرپورٹ پر 2 پروازوں میں بم کی اطلاع دی جس کے بعد دونوں طیاروں کو رن وے پر کھڑا کردیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تلاشی کے بعد دونوں طیاروں کو کلیئر قرار دے دیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق فون کرنے والے شخص نے طیاروں کے وہیل ویلز میں ہائی جیکرز کی موجودگی کا بھی دعوی کیا گیا تھا۔

مزید : عالمی منظر


loading...