برطانیہ ‘ائیر پورٹ پرنیکڈ باڈی سکینرز کا استعمال ختم کرنے کا اعلان
لندن(اے پی اے ) برطانیہ کے دوسرے مصروف ہوائی اڈے مانچسٹر ایئرپورٹ پر اگلے ماہ سے نیکڈ باڈی سکینرز کا استعمال ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یکم اکتوبر سے باڈی سکینرز کی جگہ نئی جنریشن کے پانچ سیکورٹی سکینرز کا تجربہ شروع ہوگا جو تین ماہ تک جاری رہے گا۔ یہ نئی مشینیں ریڈیو فریکونسی والی ملٹی میئر ویوو ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے مسافروں کو سکین کریں گی جبکہ موجودہ نیکڈ سکینرز میں لو ڈوز ایکسریز استعمال کی جاتی ہیں۔ سکین کا کمپیوٹر تجزیہ یہ بتاتا ہے کہ وہ سٹک فیگر ڈایاگرام کو استعمال کرتے ہوئے مخفی اشیاءچیک کریں۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ اگر ٹرائل کامیاب رہا تو پھر مشینوں میں مزید سرمایہ کاری کی جائے گی۔ یورپی یونین کمشنر چیفس نے ان کے مستقل استعمال کی توثیق نہیں کی تھی۔ نئے سسٹم کیلئے 55 فل ٹائم سیکورٹی آفسیرز بھرتی کئے جائیں گے، نیکڈ سکینرز کا پائلٹ اکتوبر 2009 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ یورپی کمیشن اور ہیلتھ ایکسپرٹس نے خدشات ظاہر کئے تھے کہ اس مشین سے ایسی تابکاری خارج ہوتی ہیں جو کینسر کا سبب بن سکتی ہیں۔