برازیل اینٹارکٹیکا میں تباہ شدہ بحری اڈے کی تعمیر نو آئندہ ماہ شروع کرے گا

برازیل اینٹارکٹیکا میں تباہ شدہ بحری اڈے کی تعمیر نو آئندہ ماہ شروع کرے گا

ریوڈی جنیرو(اے پی پی) برازیل اینٹارکٹیکا میں آتشزدگی سے تباہ ہونے والے اپنے بحری اڈے کی تعمیر نو پر کام آئندہ ماہ شروع کردے گا ۔ منگل کو برازیل کے وزیر برائے دفاع سلزو اموریم نے بتایا کہ اینٹا رکٹیکا میں جل کر تباہ ہونے والے بحری فوجی اڈے کی تعمیر نو کے لئے 3 بحری سپلائی جہازوں کو روانہ کیا جارہا ہے اور آئندہ ماہ جب اینٹارکٹیکا میں سردیوں کا موسم اختتام کو پہنچے گا تو بحری اڈے کی تعمیر نو شروع کردی جائے گی۔ مذکورہ بحری اڈہ 1984میں ”کمانڈنٹ فیرز بیس“ جزیرہ کنگ جارج کے مقام ایڈمرالی بے پر بنایا گیا تھا۔ اس میں رواں سال فروری میں ہولناک آگ لگیاش جس نے اڈے کا بیشتر حصہ جلا کر راکھ بنا دیا تھا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ آگ اڈے میں لگائے گئے جنیٹروں میں سے کسی ایک سے بھڑ کی تھی۔ مذکورہ بحری اڈہ گلوبل وارمنگ کے مطالعے کے لئے برازیلین بحریہ کے سائنسدان استعمال میں لاتے ہیں ۔ دنیا کے 30ممالک کے اینٹارکٹیکا میں اسٹیشنز قائم ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...