پنسلوانیامیں سزائے موت کے قیدی کی رحم کی درخواست مسترد

پنسلوانیامیں سزائے موت کے قیدی کی رحم کی درخواست مسترد

واشنگٹن(اے پی پی) امریکی ریاست پنسلوانیا کے سزاﺅں میں تخفیف کرنے والے ادارے نے مبینہ طور پر جنگی تشدد کے جواب میں دو افراد کو قتل کرنے والے شخص ٹیری ولیمز کی موت کی سزا میں معافی کی درخواست مسترد کردی۔ بورڈ نے یورپی یونین ‘ درجنوں غیر ملکی قانون دانوں ‘ ججز اور ماہرین قانونی تعلیم کی جانب سے 46 سالہ ٹیری ولیمز کی سزا میں تخفیف کی اپیلوں کے باوجود اس کی جانب سے معافی کی درخواست مسترد کردی ہے جسے پہلے ہی 3 اکتوبر کو سزائے موت کی سزا کے بعد جیل کی مخصوص کوٹھڑی میں رکھا گیا تھا۔ ٹیری ولیمز کے وکیل شان نولان نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس بورڈ کے اس فیصلے سے انہیں مایوسی ہوئی ہے۔ یورپی یونین جو سزائے موت کے فیصلے کی شدید مخالف ہے اس کی خواہش ہے کہ ٹیری ولیمز کو دی گئی اس سزا کو التواءمیں ڈالا جائے۔

مزید : عالمی منظر


loading...