عراقی پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن بورڈ تشکیل دے دیا

عراقی پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن بورڈ تشکیل دے دیا

بغداد (اے پی پی) عراق کی پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن بورڈ تشکیل دے دیا۔ ایک مہینے کے مسلسل تعطل کے بعد پارلیمنٹ نے انتخابی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی وزیراعظم نورالمالکی کے مشیر اور ممبر پارلیمنٹ سمیر الموسوی نے کہا کہ پارلیمنٹ نے اتفاق رائے سے 8 ممبران پر مشتمل آزاد انتخابی کمیشن تشکیل دیا ہے۔ کمیشن میں شیعہ قومی اتحاد کے 4‘ سنی حمایت یافتہ کے 2اور کردش اتحاد کے 2ممبرز شامل ہوں گے جبکہ اقلیتوں سے ایک ممبر منتخب کیا جائے گا۔ موسوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن بورڈ کے ممبر کمیشن کے سربراہ کا انتخاب کریں گے۔

مزید : عالمی منظر


loading...