برطانیہ :ہزاروں افراد کا صحت کی سہولیات میں کٹوتی کے خلاف مظاہرہ

برطانیہ :ہزاروں افراد کا صحت کی سہولیات میں کٹوتی کے خلاف مظاہرہ

لندن (اے پی پی) برطانیہ میں ہزاروں افراد نے مالی بحران کے باعث صحت کی سہولیات میں کٹوتی اور شمال مغربی لندن میں حادثات اور ہنگامی صحت کے 4 مراکز بند کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے لندن کے علاقے ساﺅتھ پال سے ایلنگ تک مارچ کیا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور ہسپتالوں اور دیگر صحت مراکز کو بند نہ کرے۔ مظاہرے کے شرکاءسے ڈاکٹروں، کونسلرز ارکان پارلیمنٹ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

مزید : عالمی منظر


loading...