لندن‘ایک شخص کی ہلاکت کا ذمہ دار پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف

لندن‘ایک شخص کی ہلاکت کا ذمہ دار پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف

لندن (اے پی پی) لندن میں 2009ءمیں جی 20 ممالک کے اجلاس کے دوران مظاہروں میں ایک شخص کی ہلاکت کے ذمہ دار سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے اہلکار کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ 45 سالہ کانسٹیبل سیمون ہارووڈ کو برطانوی جیوری نے 47 سالہ اخبار فروش آئن ٹام لنسن کے قتل کے الزام سے بری کر دیا تھا تاہم گزشتہ روز محکمانہ تادیبی کارروائی کے نتیجے میں اسے سنگین خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ سیمون کے خاندان نے محکمانہ عمل کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ تحقیقات کے دوران سکاٹ لینڈ یارڈ نے اس سے دو مرتبہ استعفیٰ دینے کیلئے اصرار کیا۔ جولائی میں جیوری ٹرائل کے دوران سیمون نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے آئن کے سر پر بندوق مار کر غلطی کی تھی۔ آئن اس وقت شراب کے نشے میں تھا جبکہ وہ مظاہرین میں شامل نہ تھا۔

مزید : عالمی منظر


loading...