یوٹیوب کی بندش احسن حکومتی فیصلہ ہے: راولپنڈی چیمبر

یوٹیوب کی بندش احسن حکومتی فیصلہ ہے: راولپنڈی چیمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید اختر بھٹی نے حکومت کی طرف سے یوٹیوب کی بندش کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایک امریکی ملعون کی ناپاک جسارت تمام مسلمانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ،مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والے ہوش میںآئیں اس سے بڑی دہشت گردی کیا ہوگی جس سے اربوں مسلمانوں کی روحیںگھائل ہوئی ہیں،راولپنڈی چیمبر حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ سفارتی سطح پر امریکہ سے دو ٹوک بات کی جائے کیونکہ ایس جسارت امریکی حکومت کی مرضی کے بغیر ممکن نہیںامریکہ صحافتی آزادی کی آڑ میں مذہبی حملے کرنے سے گریز کرے اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے جاوید اختر بھٹی نے کہا کہ اس ناپاک اور ذلیل حرکت پر احتجاج ریکارڈ کرانا ہر مسلمان کا فرض ہے لیکن پرامن رہ کر اپنی آواز کو حکام بالا تک پہنچایا جا ئے انہوں نے کہا توہین آمیز حرکات میں اضافے کی وجہ مسلمان ممالک کی مجرمانہ خاموشی ہے ،او آئی سی کو چاہیے کہ وہ بیان بازی سے باہر آئے اور عملی طور پر امریکہ کا بائیکاٹ کریے تا کہ مسلمانوں کی متحد آواز دشمنوں کی نیندیں اڑا دے اور مستقبل میں کوئی ایسی ہمت کا سوچ بھی نہ سکے۔

مزید :

کامرس -