شمالی کوریا پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کو فروغ دے گا:شمالی کورین سفیر

شمالی کوریا پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کو فروغ دے گا:شمالی کورین سفیر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی اور معاشی تعلقات ہیں لیکن دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت موجود صلاحیتوں کے مطابق نہیں ہے اس لئے دونوں ممالک کو چائیے کہ وہ مختلف سیکٹرز میں تعاون بڑھاتے ہوئے باہمی تجارت کو فروغ دیں ان خیالات کااظہار پاکستان میں مقیم شمالی کوریا کے سفیر رو کیانگ کول نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر یاسر سخی بٹ کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا۔انہوںنے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی مفادات کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ شمالی کوریا کے سفیر رو کیانگ کول نے کہا کہ شمالی کوریا کوئلہ، لیمونائٹ ، سٹیل، گریفائیٹ اینڈ لیڈ کے علاوہ کئی دوسرے قدرتی وسائل سے مالا مال ہے انہوںنے کہا کہ شمالی کوریا میں بہت زیادہ لوہے کی کانیں ہیں اس کے علاوہ شمالی کوریا کی حکومت نے خصوصی طور اس سیکٹر کو بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش مرعات کے ساتھ کھول دیا ہے انہوںنے کہا کہ پاکستان اور شمالی کوریا کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لئے بزنس کمیونٹی کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا ۔ استقبالیہ خطاب میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر یاسر سخی بٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے درمیان تعلقات کو فروغ دے کر باہمی تجارت کو ترقی دی جا سکتی ہے انہوں نے تجویز کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم، توانائی، سیاحت ، آلات جراہی، کھیلوں کے سامان، ٹیکسٹائل، زراعت ، ادویات کے علاوہ ماربل سیکٹر میں دونوں ممالک کو تعاون کرنا چائیے۔ٓانہوںنے کہا کہ ٹیکسٹائل، چمڑے، تعمیراتی ، مواصلات، ادویات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر میں شمالی کوریا کی ٹیکنالوجی میںشمالی کوریا کی ٹیکنالوجی متعارف کرا کر ترقی دی جا سکتی ہے اور مذید یہ کہ شمالی کوریا کی ٹیکنالوجی سے پاکستانی افرادی قوت کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا ۔صدر آئی سی سی آئی یاسر سخی بٹ نے کہا کہ پاکستان میں ماربل اور گرینائیٹ سیکٹر بڑی تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اس سیکٹر میں شمالی کوریا کی تاجر برادری کے لئے سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ خصوصی سیکٹر کے تجارتی وفود کے تبادلہ اور سرمایہ کاری سے پاکستان اور شمالی کوریا کے مابین باہمی تجارت کو فروغ دیاجائے۔

مزید : کامرس


loading...