زبردست تیزی ‘ 15500پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال

زبردست تیزی ‘ 15500پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو زبردست تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس کی 15400اور 15500 کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں، سرمایہ کاری مالیت میں29ارب 21 کروڑروپے سے زائدکا اضافہ، کاروباری حجم 31.38 فیصدزائد جبکہ 60.88فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاﺅسزسمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فرٹیلائزر، انرجی، ٹیلی کام سیکٹر اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے سبب کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 15524پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیاتاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 118.51پوائنٹس اضافے سے 15517.19 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 340کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں201کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں اضافہ ،103کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں کمی جبکہ 30کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 29ارب21 کروڑ 1 لاکھ 39 ہزار 822 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر39 کھرب 41 ارب 6کروڑ13لاکھ 17 ہزار 67 روپے ہوگئی۔ مجموعی طور پر کاروباری حجم 12 کروڑ 86 لاکھ 78 ہزار 80 شیئرزرہا جو پیر کے مقابلے میں3 کروڑ 7 لاکھ 37 ہزار 510 شیئرززائد ہے ۔ قیمتوں کے اتارچڑھاﺅ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے حصص کی قیمت 218.00روپے اضافے سے 4625.00روپے اوراٹلس بیٹری کے حصص کی قیمت 12.45 روپے اضافے سے 261.61روپے پر بندہوئی۔ نمایاں کمی سیمنز پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت45.82روپے کمی سے 941.18روپے جبکہ باٹا پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 41.98روپے کمی سے 960.02روپے پر بندہوئی۔منگل کو کے ای ایس سی کی سرگرمیاں1کروڑ 47لاکھ 54 ہزار 500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرزکی قیمت61 پیسے اضافے سے 7.76اورفاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کی سرگرمیاں1 کروڑ 1لاکھ 1 ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبرپر رہیں جس کے شیئرزکی قیمت 1.15روپے اضافے سے 24.29روپے پربندہوئی۔منگل کو کے ایس ای 30 انڈیکس 132.39پوائنٹس اضافے سے 13172.64پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس 295.78 پوائنٹس اضافے سے 27535.43پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 82.26 پوائنٹس اضافے سے 10945.31 پوائنٹس پر بندہوا

مزید :

کامرس -