جولائی میں بڑی صنعتوں کی شرح افزائش0.6فیصدرہی

جولائی میں بڑی صنعتوں کی شرح افزائش0.6فیصدرہی

کراچی(اکنامک رپورٹر)مالی سال 2013 کے پہلے ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کی اوسط شرح صرف 0.6 فیصد رہی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے مہینے میں ملک کے 15بڑے صنعتی شعبوں میں سے9کی شرح نمو منفی اور صرف 6 کی مثبت رہی۔ ملک کے سب سے بڑے صنعتی شعبے ٹیکسٹائل کی پیداوار 0.8 ایک فیصد کم ہوئی۔ اس کے علاوہ فرٹیلائزر، فارماسوٹیکل، انجینئرنگ ، الیکٹرونکس اور چمڑے کی صنعت کی پیداوار بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہی جبکہ کھانے پینے اور تمباکو، گاڑیاں، لوہے ، ربڑ اور غیردھاتی معدنیات کی صنعت کی نمو مثبت رہی

مزید : کامرس


loading...