3ماہ کے دوران ماربل کی مصنوعات کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

3ماہ کے دوران ماربل کی مصنوعات کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) رواں سال جولائی سے 15 ستمبر 2012ءتک ماربل کی مصنوعات کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا۔ آل پاکستان ماربل مائننگ پروسیسنگ انڈسٹری اینڈ ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ثناءاللہ خان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ملک میں اعلیٰ معیار کا ماربل دستیاب ہونے کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی ماربل کی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال جولائی سے 15 ستمبر تک ایک کروڑ 25 لاکھ ڈالر مالیت کی ماربل مصنوعات مختلف ممالک کو برآمد کی گئی ہیں،گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران ماربل مصنوعات کی برآمدات 60 لاکھ ڈالر کے قریب ریکارڈ کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ توانائی صورتحال بہتر ہونے سے رواں سال کے دوران ماربل کی مصنوعات کی برآمدات کا پچاس کروڑ ڈالر کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ماربل مصنوعات کا معیار بہتر ہونے سے برآمدات میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

مزید : کامرس


loading...