بن قاسم صنعتی زون سرما یہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے کی اہلیت رکھتا ہے

بن قاسم صنعتی زون سرما یہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے کی اہلیت رکھتا ہے

کراچی (اے پی پی) بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (بقاٹی) کے صدر عثمان احمد نے کہا ہے کہ بن قاسم کا صنعتی ایریا اپنے منفرد محل وقوع کے باعث مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی بہترین اہلیت کا حامل ہے ۔ یہ بات انہوں نے بقاٹی کے سالانہ اجلاس عام سے خطاب کرتے ہو ئے کہی۔ عثمان احمد نے مزید بتایا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی صنعتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ اتھارٹی کے پاس زمین کی کمی نہیں ہے اور یہ پاکستان کی واحد بندرگاہ ہے جس کا اپنا صنعتی ایریا ہے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بقاٹی کے سرپرست اعلیٰ میاں محمد احمد نے کہا کہ بقاٹی کا مقصد نہ صرف ترقی کی راہ میں معاون بن کر بن قاسم صنعتی زون کے ترقیا تی کاموں میں پورٹ قاسم اتھارٹی اور دیگر حکومتی اداروں کے معاون و مددگار اور پورٹ قاسم کے صنعتکاروں کے مسائل اور ان کے حل کے لئے ہروقت کوشاں ہے جیسا کہ دیگر صنعتی ایسوسی ایشن ملک کی صنعتی ترقی کے لئے اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ اجلاس سے بقاٹی کے نائب صدرعبدالرشید جان محمد اورلاءاینڈ آرڈر ایڈوائزری سب کمیٹی کے چیئرمین نوید شکور نے بھی خطاب کیا

مزید : کامرس


loading...