لاہورچیمبر: کاشف یونس مہر نے خصوصی ممبرشپ اصلاحات متعارف کرائیں

لاہورچیمبر: کاشف یونس مہر نے خصوصی ممبرشپ اصلاحات متعارف کرائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے ، لاہور چیمبر کو دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور ترقی یافتہ دنیا کے چیمبرز کے ہم پلہ لانے کے لیے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر اور سٹینڈنگ کمیٹی برائے ممبر شپ کے کنوینر کاشف یونس مہر نے شعبہ ممبرشپ میں خصوصی اصلاحات متعارف کرائیں ۔ لاہور چیمبر کے شعبہ ممبرشپ نے ایک سال کے دوران چار ہزار سے زائد صنعتکاروں اور تاجروں کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رکنیت دی گئی، 19000سے زائد ممبران کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کیا گیا، ممبران سے متعلق خدمات کے عمل کو تیز تر کرنے کے لیے جدید کمپیوٹر خریدے گئے، لاہور چیمبر کے ممبران کے ریکارڈ کو محفوظ کرنے کے لیے فائل سٹوریج کے روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر تمام ریکارڈ کی سکیننگ کے لیے پروفیشنل سکینر اور فائل مینجمنٹ سسٹم کا اجراءکیا گیا۔ لاہور چیمبر کی مجلسِ قائمہ برائے ممبر شپ کا ایک اور اہم قدم لاہور چیمبر کی ویب سائٹ کے ذریعے سفارتخانوں کے لیے جاری کردہ ویزا لیٹر کی آن لائن تصدیق کا نظام متعارف کرایا گیاتاکہ چیمبر سے متعلقہ مصدقہ کاغذات کو فوری طور پر آن لائن چیک کیا جاسکے جس کامقصد یہ ہے کہ سفارتخانہ آن لائن تمام کوائف کی فوری تصدیق کرسکے۔اور ممبران کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔ لاہور چیمبر کے ممبران سے متعلق امور کی بہتر انجام دہی کے لیے نیٹ ورکنگ کے سسٹم کو جدید CAT-6سے اپ گریڈ کیا گیا ہے جس سے نئی ممبرشپ حاصل کرنے کے لیے آنے والے ممبران کے ڈیٹا کی فیڈنگ اور سسٹم میں ترسیل انتہائی تیزی سے ممکن ہوئی۔اس سلسلے میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر کاشف یونس مہر نے کہا کہ لاہور چیمبر کے شعبہ ممبرشپ میں کی جانے والی اصلاحات کا بنیادی مقصد اپنے ممبران کو بہتر اور دورِ جدید کے تقاضوں سے مطابق سہولیات مہیا کرنا تھا جس میں بہت کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے ممبران کو روایتی خدمات فراہم کرنے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ انہیں عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھی بھرپور اقدامات اٹھائے جنہیں کاروباری برادری نے بہت سراہا۔

مزید :

کامرس -