ٹی 20وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

ٹی 20وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی
ٹی 20وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

  


کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 15رنز سے شکست دیدی ہے ۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو جیت کے لیے112رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 96سکور ہی بنا سکی۔بیٹنگ کے دوران پاکستانی بلے باز انگلش باﺅلر ز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے جبکہ پاکستان کی پہلی وکٹ چا ر رنز ، دوسری وکٹ 27 ، تیسری وکٹ 41 ،چوتھی وکٹ 65 ، پانچویں 67 ، چھٹی وکٹ 73، ساتویں وکٹ 87 ، آٹھویں وکٹ 92 جبکہ 9ویں وکٹ 93رنز پر گر ی ۔

انگلینڈ کی بیٹنگ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے رضاحسن نے گیارہ رنز پر ہالز کو پویلین بھیج دیاجبکہ مجموعی طورپر 24رنز پر انگلینڈ کی دوسری وکٹ گر ی ۔تیسری وکٹ چھیالیس رنز اور چوتھی وکٹ اسی رنز پر گر ی ۔انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 84رنز ، چھٹی ، ساتویں اور آٹھویں وکٹ 106رنز جبکہ نویںاور آخری وکٹ 111رنز پر گری ۔پاکستان کی طرف سے بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے سعید اجمل نے ایک ہی اوور میں تین وکٹیں حاصل کر کے انگلینڈ کی ٹیم کے چھکے چھوڑا دئیے جبکہ مجموعی طورپر سعید اجمل نے چار وکٹیں حاصل کیں ۔ رضا حسن اور یاسر عرافات نے دو ، دو جبکہ محمد سمیع نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

مزید : کھیل


loading...