تنخواہ کی عدم ادائیگی اور معاشی تنگدستی پر واسا ملازم نے دفتر میں خود کشی کرلی

تنخواہ کی عدم ادائیگی اور معاشی تنگدستی پر واسا ملازم نے دفتر میں خود کشی ...
تنخواہ کی عدم ادائیگی اور معاشی تنگدستی پر واسا ملازم نے دفتر میں خود کشی کرلی

  


فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تنخواہ کی عدم ادائیگی اور معاشی تنگدستی کی وجہ سے واسا کے اہلکار نے اپنے دفتر میں ہی خود کشی کرلی ۔واسا کا ڈرائیور افضل حمید حسب معمول شام پانچ بجے گھر پہنچ جاتاتھالیکن گذشتہ روز وہ گھر نہیں پہنچا جس پر اہل خانہ کے دفتر رابطہ کرنے پر سیکیورٹی گارڈ نے بتایاکہ افضل گھر جاچکاہے جس کے بعد ہسپتال وغیرہ سے بھی پتہ کرایاگیالیکن افضل نہیں مل سکا۔ آج صبح واسا ددفتر سے فون کرکے اہل خانہ کو بتایاگیاکہ دفتر کے شیڈ کے نیچے افضل حمید کی لاش پڑی ہے جس سے گھر میں کہرام مچ گیا اور پولیس کی موجود گی میں افضل کی جیب کی تلاشی لی گئی جس سے ایک خط برآمد ہواجس کے مطابق دوماہ سے اُسے تنخواہ نہیں ملی ،بیٹے کی سکول کی فیس کی ادائیگی نہ ہونے پر اُسے سکول سے نکال دیاگیاجبکہ دکاندار نے ادھار راشن دینابھی بند کردیاہے اور اب اِن حالات میں وہ زندہ نہیں رہ سکتا۔افضل کی جیب سے ملنے والے خط کے مطابق تقریباً پورے محکمے کی یہی صورتحال ہے اوراُسی کے دفتر میں چند اور لوگوں کو بھی ایسے ہی مسائل کا سامناہے ۔

مزید : انسانی حقوق


loading...