ملک فرقہ واریت کی لپیٹ میں ہے : رحمان ملک

ملک فرقہ واریت کی لپیٹ میں ہے : رحمان ملک
ملک فرقہ واریت کی لپیٹ میں ہے : رحمان ملک

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے دل میں انسانیت کے لیے کوئی جگہ نہیں جبکہ ملک فرقہ واریت کی لپیٹ میں ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اسلا م نے ہمیشہ امن پر زور دیا اور حرمت رسول ﷺ پر ساری قوم ایک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر فرقہ واریت کو ملک کے خلاف استعمال کر رہے ہیں جبکہ گستاخانہ فلم کا اقوام متحدہ کونوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں دہشت گردی کی نئی لہر کا آغاز ہوا ہے جبکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد امن و امان صوبوں کا مسئلہ ہے اور کراچی میں دہشت گردی کے لیے موبائل فون استعمال ہورہے ہیں ۔

مزید : قومی


loading...