وزیرخارجہ حناربانی کھر امریکہ پہنچ گئیں

وزیرخارجہ حناربانی کھر امریکہ پہنچ گئیں
وزیرخارجہ حناربانی کھر امریکہ پہنچ گئیں

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخارجہ حناربانی کھرپانچ روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئی ہیں جہاں وہ اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتوں میں دو طرفہ امور اور خطے کی علاقائی صورتحال پر تبادلہ کریں گی ۔واشنگٹن پہنچنے پرایئرپورٹ پر شیری رحمان اور پاکستانی سفارتخانے کے عملے نے ان کااستقبال کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق حنا ربانی کھر اپنی امریکی ہم منصب ہیلری کلنٹن، قومی سلامتی کے مشیر ٹام ڈانیلان اور بین الاقوامی تجارت سے متعلق امریکی حکام سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گی جبکہ بعد میں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے پاکستانی وفد میں شامل ہو جائیں گی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...