میکسیکو کی فیکٹری میں آتشزدگی سے 26افراد جاں بحق

میکسیکو کی فیکٹری میں آتشزدگی سے 26افراد جاں بحق
میکسیکو کی فیکٹری میں آتشزدگی سے 26افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میکسیکوسٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی میکسیکو کی فیکٹری میں گیس پائپ پھٹنے سے دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس سے 26افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔ میکسیکو کے شہر رینوسہ میں امریکی سرحد کے قریب گیس پلانٹ میں آگ لگ گئی جس کے شعلے دو ر دور تک دیکھے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ لگنے سے 26افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے جبکہ سات افراد لاپتہ ہیں۔ دو گھنٹے کی مسلسل کاوشوں کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا۔