گستاخانہ مواد کی انٹرنیٹ پر موجودگی : عدالت نے وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا

گستاخانہ مواد کی انٹرنیٹ پر موجودگی : عدالت نے وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سے ...
 گستاخانہ مواد کی انٹرنیٹ پر موجودگی : عدالت نے وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورہائی کورٹ نے انٹرنیٹ پر گستاخانہ مواد کےخلاف وفاقی حکومت اور چیئرمین پی ٹی اے سے سات اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل فہد صدیقی نے موقف اختیارکیاکہ عدالت نے پی ٹی اے اور وفاقی حکومت کو انٹرنیٹ کی تمام ویب سائٹس پر گستاخانہ مواد مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کاحکم دیا لیکن اس کے باوجود چند روز قبل گستاخانہ امریکی فلم کا مواد انٹرنیٹ کی مختلف ویب سائٹس پر اپ لوڈ کردیاگیا جو توہین عدالت ہے۔ عدالت نے درخواست سماعت کےلیے منظور کرتے ہوئے چیئر مین پی ٹی اے اور وفاقی حکومت سے سات اکتوبر کوجواب طلب کرلیا۔

مزید :

لاہور -