پشاور ہائیکورٹ میں قبرستانوں پر قبضے کے حوالے سے کیس کی سماعت، انتظامیہ کو آخری وارننگ

پشاور ہائیکورٹ میں قبرستانوں پر قبضے کے حوالے سے کیس کی سماعت، انتظامیہ کو ...
پشاور ہائیکورٹ میں قبرستانوں پر قبضے کے حوالے سے کیس کی سماعت، انتظامیہ کو آخری وارننگ

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے قبرستانوں کی اراضی واگزار کرانے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کے لیے انتظامیہ کو آخری موقع دیدیاہے ۔ پشاور ہائیکورٹ میں قبرستانوں پر قبضے کے حوالے سے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران عدالت سے رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کی گئی جو عدالت نے اس انتباہ کے ساتھ منظور کرلی کہ یہ آخری موقع ہے ،اِس کے بعد اگر رپورٹ جمع نہ کرائی گئی تو توہین عدالت کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔

مزید : رئیل سٹیٹ


loading...