غربت سے تنگ والد کی چھ بچوں کو قتل کرنے کی کوشش ناکام

غربت سے تنگ والد کی چھ بچوں کو قتل کرنے کی کوشش ناکام
غربت سے تنگ والد کی چھ بچوں کو قتل کرنے کی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب (مانیٹرنگ ڈیسک) غربت سے تنگ باپ کی بچوں کو قتل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ وارڈ نمبر18کے ملزم اسلم کی بیوی کے مطابق اُس کا خاوند محنت مزدوری کرتاہے اور غربت کی وجہ سے اسلم نے چھ بچوں کو قتل کرنے کی کوشش کی جس کے لیے اُس نے گھر کے اندر ہی قبر کھود لی تھی ۔بچوں کی عمریں گیارہ سے بیس سال کے درمیان ہیں ۔ بیوی کے شور مچانے پر اہل محلہ بھی اکٹھے ہوگئے اور بچوں کو قتل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی جبکہ بچوں کے والد اسلم کو پولیس نے حراست میں لے لیاہے ۔

مزید :

ننکانہ صاحب -