پشاور میں پاک فضائیہ کی گاڑی پر حملہ ، 12افراد جاں بحق

پشاور میں پاک فضائیہ کی گاڑی پر حملہ ، 12افراد جاں بحق
پشاور میں پاک فضائیہ کی گاڑی پر حملہ ، 12افراد جاں بحق

  


پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کوہاٹ روڑ پر سکیم چوک کے قریب پاک فضائیہ کی گاڑی پرریمورٹ کنٹرول بم کے حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ان کی گاڑیوں نے سات افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کی ہیں جبکہ سرکاری سطح پر چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 12 سے کہیں زائد ہے۔ امدادی ٹیموں سے پہلے ہی مقامی لوگوں نے زخمیوں کو نجی گاڑیوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ زخمیوں میں تین پاک فضائیہ کے اہلکار بھی شامل ہیں ۔دھماکے کے باعت شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

مزید : قومی


loading...