نبی کریم ﷺ کے بارے میں توہین آمیز بات برداشت نہیں کی جائے گی : قمر زمان کائرہ

نبی کریم ﷺ کے بارے میں توہین آمیز بات برداشت نہیں کی جائے گی : قمر زمان کائرہ
نبی کریم ﷺ کے بارے میں توہین آمیز بات برداشت نہیں کی جائے گی : قمر زمان کائرہ

  


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ کابینہ میں گستاخانہ فلم پرتفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نبی کریم ﷺ کے بارے میں توہین آمیز بات برداشت نہیں کی جائے گی۔ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جمعہ کو یوم عشق رسول ﷺ منایا جائے گا اور جمعہ کے روز ہی عشق رسول ﷺ کانفرنس بھی اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی بہت ضروری ہے جبکہ کابینہ نے گستاخانہ فلم پر قرار داد مذمت بھی منظور کی اور حکومت عوام کے جذبات کی ترجمانی کرے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ احتجاج کے دوران املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے ۔

مزید : اسلام آباد


loading...